ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سمندر میں پھنسی ماہی گیر کشتی کو کوسٹ گارڈ نے بچالیا

سمندر میں پھنسی ماہی گیر کشتی کو کوسٹ گارڈ نے بچالیا

Sun, 16 Oct 2016 01:36:19    S.O. News Service

کاروار 15؍اکتوبر(ایس او نیوز)کاروار سمندر میں 13ناٹیکل میل کی دوری پرگوپی چند نامی شخص کی ملکیت والی راجیشوری کرپا نامی ماہی گیر کشتی مصیبت میں پھنس گئی تھی کیونکہ اس کے اندر پانی گھسنا شروع ہوگیا تھا۔
کہتے ہیں کہ اس کشتی پر 30ماہی گیر موجود تھے۔جیسے ہی کشتی میں پانی گھسنا شروع ہوا، کشتی پر موجود لوگوں نے اس کی اطلاع کوسٹ گارڈ پولیس کو دے دی۔ کشتی کے مصیبت میں پھنسنے کی خبر ملتے ہی کوسٹ گارڈ پولیس اسپیڈ بوٹ کے ذریعے متعلقہ مقام پر پہنچی اور ماہی گیروں سمیت کشتی کو بحفاظت کنارے تک لے آئی۔ کشتی کو حادثے سے بچانے کی یہ مہم انسپکٹر ایم ایم رانے کی قیادت میں انجام دی گئی۔


Share: